اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے علاقے جبل الحمرہ کی جانب سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائی جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی فوجی اور ان کے اتحادی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں سعودی حکومت کا اتحادی سرغنہ بھی اپنے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گیا۔ اس دوران سعودی جنگی طیاروں نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر صنعا کے الجدعان اور نہم علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲